مائنس بزدار مطالبے پر قائم ہیں ترین گروپ کا پنجاب کابینہ کے اجلاس میں شرکت سے انکار

مائنس بزدار مطالبے پر قائم ہیں ، ترین گروپ کا پنجاب کابینہ کے اجلاس میں شرکت …

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ترین گروپ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت  پنجاب کابینہ کے اجلاس کا بائیکاٹ کر تے ہوئے کہا کہ مائنس بزدار مطالبے پر قائم ہیں ۔ 

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ترین گروپ نے باہمی مشاورت سے پنجاب کابینہ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ۔ عون چودھری نے کہا کہ مائنس عثمان بزدار کے مطالبے پر قائم ہیں ،  عثمان بزدارکی زیرصدارت کسی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ پنجاب کابینہ میں ترین گروپ کے 2 وزرااور 4 مشیران شامل  ہیں ، حکومت پنجاب کی جانب سےترین گروپ کے وزرا کو منانےکی کوششیں جاری ہیں ۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آج صوبائی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے ،  صوبائی کابینہ کا 52 واں اجلاس 90 شاہراہ قائداعظم پر ہوگا، اجلاس میں 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں 

صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام اجلاس میں شریک ہوں گے۔

مزید :

قومیسیاستعلاقائیپنجاب




Source link

About Daily Multan

Check Also

عمران خان کا مکمل صحتیابی تک لاہور میں ہی قیام کا فیصلہ

عمران خان کا مکمل صحتیابی تک لاہور میں ہی قیام کا فیصلہ لاہور(ڈیلی پاکستان آن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *