ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاو ن کا حکم

ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاو ن کا حکم

لاہور (آئی این پی)آئی جی پنجاب راو  سردار علی خان نے صوبہ بھر میں  سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاو ن کا حکم دے دیا ہے، پنجاب پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں رواں سال اب تک دھواں چھوڑنے والی 40 ہزار 6 سو 18 گاڑیوں کے چالان کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی4508 وہیکلز بند کی گئیں جبکہ راولپنڈی ریجن میں دھواں چھوڑنے والی کل2333 گاڑیوں کے چالان اور 437 گاڑیوں کو بند کیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ سرگودھا ریجن میں دھواں چھوڑنے والی کل1971 گاڑیوں کے چالان اور 159 گاڑیوں کو بند کیا گیا جبکہ فیصل آباد ریجن میں دھواں چھوڑنے والی کل10895گاڑیوں کے چالان اور 761 گاڑیوں کو بند کیا گیا۔اس کے علاوہ ملتان ریجن میں دھواں چھوڑنے والی کل3199 گاڑیوں کےچالان اور 216 گاڑیوں کو بند کیا گیا جبکہ بہاولپور ریجن میں دھواں چھوڑنے والی کل1448 گاڑیوں کے چالان اور 96 گاڑیوں کو بند کیا گیا۔پنجاب پولیس کے ترجمان نے کہا کہ ساہیوال ریجن میں دھواں چھوڑنے والی کل2343 گاڑیوں کےچالان اور 340 گاڑیوں کو بند کیا گیا جبکہ لاہور میں دھواں چھوڑنے والی کل609 گاڑیوں کے چالان اور 200 گاڑیوں کو بند کیا گیا۔

آئی جی پنجاب نے ہدایت دی ہے کہ شاہرات پر ماحولیاتی الودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جائے۔راو¿ سردار علی خان نے ٹریفک پولیس اور پنجاب ہائی وے پیٹرول کو اسموگ اور دھند میں شہریوں کی مدد کے لیے متحرک کردار ادا کرنے کی ہدایت دی ہے۔پنجاب پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ آئی جی پنجاب نے پنجاب ہائی وے پیٹرول کو پیٹرولنگ ٹیموں کی تعداد میں اضافہ اور انکی نگرانی کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

  عید الاضحیٰ صفائی آپریشن،ایل ڈبلیو ایم سی کے 19ہزار ملازمین کی چھٹیاں منسوخ،ماحول دوست بیگز کی فراہمی کیئیےماڈل کیمپ لگیں گے

  عید الاضحیٰ صفائی آپریشن،ایل ڈبلیو ایم سی کے 19ہزار ملازمین کی چھٹیاں …    …

Leave a Reply

Your email address will not be published.