مادھوری نے بھی ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر ڈانس کی ویڈیو شیئر کردی

فوٹو: فائل

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے بھی ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ کے گانے پر ڈانس کرنے کی ویڈیو شیئر کردی ہے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر مادھوری ڈکشٹ نے گانے پر ڈانس کی ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ مشہور گانے میرا دل یہ پکارے آجا پر رقص کرتی نظر آرہی ہیں۔

ویڈیو میں مادھوری کریم رنگ کی ساڑھی پہنے نظر آرہی ہیں، جس میں وہ انتہائی خوبصورت لگ رہی ہیں۔

اداکارہ کی اس ویڈیو کو چند منٹوں میں ہی ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں نے پسند کیا ہے۔

مادھوری ڈکشٹ کے ڈانس کو مداح بھی خوب پسند کررہے ہیں جبکہ صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

ترکیہ کے زلزلے نے مسکراتے شیف کو بھی رُلا دیا

ترکیہ سمیت شام اور اس سے ملحقہ خطے میں آنے والے قیامت خیز زلزلے نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *