مادھوری ڈکشٹ ساڑھے 12 لاکھ روپے ماہانہ کرائے کے گھر منتقل


بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے ممبئی میں ساڑھے 12 لاکھ روپے ماہانہ کرائے پر گھر لے لیا۔

سینئر اداکارہ اور ماضی قریب کی صف اول کی ہیروئن مادھوری ڈکشٹ اور ان کے شوہر سرجن شری رام نینے ممبئی کے پوش علاقے وورلی میں ایک نئے گھر میں منتقل ہوگئے ہیں۔

لیز پر حاصل کردہ اس گھر کا ماہانہ کرایہ ساڑھے بارہ لاکھ بھارتی روپے ہے۔ اور یہ گھر ایک بلند عمارت کی 29ویں منزل پر ہے اور اس کا کارپیٹ ایریا لگ بھگ 5500 اسکوائر فٹ ہے۔

یاد رہے کہ مادھوری ڈکشٹ ان دنوں نیٹ فلیکس کی ایک ویب سیریز ’دی فیم گیم‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آرہی ہیں اور اس سیریز کو ناظرین میں کافی اچھا رسپانس مل رہا ہے۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

جدہ، فلمی میلے میں سجل علی کے چرچے

جدہ میں دس روزہ ’ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘ کا میلہ سجایا گیا جس کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *