ماسک کی پابندی یقینی بنانے کیلیے سول ایوی ایشن کا ایئرلائنز کو انتباہ

بشکریہ ٹوئٹر

 سول ایویشن اتھارٹی(سی اے اے) نے اندرون ملک پروازوں میں مسافروں کی طرف سے ماسک پہننے کی ہدایات پر مکمل عمل درآمد نہ کرنے پر ایئرلائنز کو انتباہ جاری کردیا۔

 سی اے اے کی جانب سے جاری کیے گئے انتباہی بیان میں کہا گیا کہ ماسک پہننے کی پابندی سے متعلق کوتاہی ملک کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے سے دو چار کرنے کے مترادف ہے۔

ترجمان کے مطابق ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اندرون ملک پروازوں پر ماسک پہننے کو یقینی بنائیں۔

اس کے ساتھ ساتھ ملک کے تمام ایئرپورٹس کے احاطوں میں موجود ائیر لائنز، ایئرپورٹ اسٹاف اور دیگر متعلقہ اہلکار اور ایئرپورٹس پر موجود مسافر بھی تمام وقت چہرے پر ماسک پہنیں گے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے تمام متعلقہ کوارٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ماسک کی پابندی کو سختی سے یقینی بنائیں۔

سی اے اے نے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی کوتاہی کے خلاف سخت کارروائی کے ذریعے نمٹا جائے گا۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

چیرٹی دینے والوں کو پتا نہیں تھا کہ پیسہ پی ٹی آئی کو ملا، سائمن کلارک

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ سے متعلق خبر دینے والے فائنشل ٹائمز کے صحافی سائمن …

Leave a Reply

Your email address will not be published.