مانی نے اپنی سالگرہ کیسے منائی؟

سلمان ثاقب شیخ، فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سلمان ثاقب شیخ عرف مانی نے اپنی سالگرہ اپنی فیملی اور غربت کے زمانے کے پرانے دوستوں کے ساتھ منائی ہے۔

حرا مانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں مانی کو اپنے پرانے دوستوں، اداکار ٹیپو اور اظفر علی کے ساتھ بیٹھے اپنی سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

حرا مانی اس ویڈیو میں مانی کی سالگرہ کا کیک کٹنے کے بعد اداکار ٹیپو سے پوچھتی ہیں کہ ’مانی جوکہ آپ کے بچپن کے اور غربت کے زمانے کا دوست ہے تو آج اس موقع پر آپ کیا کہیں گے؟‘

جس پر ٹیپو جواب دیتے ہیں کہ’وہ آج بہت خوش ہیں کہ جس طرح ہم سب زندگی کے مشکل وقت سے نکلے ہیں اور ہماری کامیابی کی بھی ایک کہانی ہے، تو اس پر اللہ کے شکر گزار ہیں‘۔

اظفر علی سے بھی حرا نے یہی سوال کیا تواُنہوں نے کہا کہ’ہم 97 یا 98 میں پہلی بار ملے تھے اور اب 24 سال سے ہم لوگ ساتھ ہیں، اس دوران بہت سی لڑائیاں اور جھگڑے ہوئے، پیار محبت، ہماری شادیاں اور پتا نہیں زندگی میں کتنا کچھ ہوگیا لیکن اس سب کے بعد بھی ہم ساتھ ہیں‘۔

اُنہوں نے حال ہی میں پیش آنے والا ایک واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ’ ابھی کل کی بات ہے کہ میری گاڑی کا ٹائر پنکچر ہوگیا تھا اور رات کے 3 بجے یہ دونوں ساتھ کھڑے ہوئے تھے‘۔

اظفر نے حرا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ’اور تم بھی گواہ ہو اس کی‘۔

جس پر حرا کہتی ہیں کہ’ اُنہوں نے مانی سے کہا کہ مانی آؤ تمہارے دوست مسئلے میں ہیں ان کو ریسکیو کریں‘۔

حرا کی بات کو کاٹتے ہوئے اظفر نے کہا کہ’ہاں اور ان کا ریسکیو کرنے کا طریقہ یہ تھا کہ کھڑےہوکر کہہ رہی ہیں، یہ نٹ نکالیں گاڑی کا اور یہ ٹائر صحیح کریں‘۔

اس موقع پر اداکار عدنان شاہ ٹیپو کی اہلیہ اور بیٹیاں بھی موجود تھیں تاہم مانی کے بچے مزمل اور ابراہیم ویڈیو میں نظر نہیں آئے۔

آخر میں ویڈیو میں موجود تمام لوگوں نے اس خوشگوار ساعت پر خوشی کا اظہار کیا۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

ہیو جیک مین نے جیمز بانڈ فلم کی پیشکش کیوں ٹھکرائی؟

ہالی ووڈ اداکار ہیو جیک مین نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں جیمز بانڈ فلم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *