ماڈل آمنہ بابر نے طلاق کی تصدیق کردی

ماڈل آمنہ بابر، فائل فوٹو

معروف پاکستانی فیشن ماڈل آمنہ بابر نے تصدیق کردی ہے کہ ان کی اپنے شوہر سے کچھ عرصہ پہلے طلاق ہوگئی ہے۔

آمنہ بابر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پراپنے مداحوں کیساتھ گپ شپ لگانے کے ایک سیشن رکھا تھا۔

ان سے ایک مداح نے اس سیشن کے دوران سوال پوچھا کہ’وہ سوشل میڈیا پر اپنے شوہر کے ساتھ تصاویر کیوں شیئر نہیں کرتیں؟‘

آمنہ بابر نے مداح کے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ’وہ سوشل میڈیا پر اپنے شوہر کے ساتھ تصاویر اس لیے شیئر نہیں کرتیں کیونکہ ان کی اپنے شوہر سے طلاق ہوچکی ہے‘۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ’وہ دونوں اپنی بیٹی کی مل کر دیکھ بھال کررہے ہیں، ان کے اپنے شوہر کے ساتھ تعلقات بہتر نہیں ہوسکے تھے لیکن وہ ایک اچھے باپ ہیں‘۔

خیال رہے کہ آمنہ بابر اپنے ایک قریبی دوست زاہد کے ساتھ فروری2019 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں اور اسی سال دسمبر میں اس جوڑی کے ہاں ایک بیٹی کی پیدائش بھی ہوئی تھی۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

بنگلادیش اور روہنگیا مہاجرین کیخلاف تقریر پر پریش راول کیخلاف مقدمہ درج

فائل فوٹو بھارتی سیاستدان و اداکار پریش راول کے خلاف بنگلادیشی اور روہنگیوں سے متعلق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *