اوکاڑہ (ویب ڈیسک) پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں ماڈلنگ کرنے پر بھائی نے بہن کو قتل کر دیا۔
اوکاڑہ پولیس کے مطابق 22 سالہ سدرہ فیصل آباد میں ماڈلنگ کرتی تھی، جو بھائی کے ہاتھوں قتل ہوئی،مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
ادھر چیچہ وطنی کے نواحی علاقے میں غیرت کے نام پر ایک بھائی نے اپنی بہن کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق قاتل بھائی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی ہسپتال بھجوا دی گئی ہے۔