ماہرہ خان اگلے 10 سالوں میں خود کو کس مقام پر دیکھنے کی خواہشمند ہیں؟

ماہرہ خان، فائل فوٹو

معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے گزشتہ 10 سالوں میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں خوب کامیابیاں سمیٹنے کے بعد مستقبل کےحوالے سے اپنی خواہش کے بارے میں بتایا ہے۔

ماہرہ خان نے برطانوی نشریاتی ادارے کو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے شوبز انڈسٹری میں اپنے مستقبل کے حوالے سے بات کی ہے۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے ساتھ اب تک اپنی زندگی کے 10 سال گزارے اور اس دوران بہت سی کامیابیاں حاصل کیں۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ وہ چاہتی ہیں کہ انڈسٹری کے ساتھ اپنی زندگی کے اگلے 10 سالوں میں وہ آسکر ایوارڈ اور کانز فلم فیسٹول سے پام ڈور ایوارڈ جیت سکیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس پاکستان سمیت سرحد کے اُس پار یعنی بھارت میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دِکھانے والی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان کو ادکاری کی دُنیا میں قدم رکھے 10 سال مکمل ہوگئے۔

ماہرہ خان نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز 2006 میں بطور وی جے کیا اور 2011 میں شعیب منصور کی فلم ’بول‘ سے لالی ووڈ فلم نگری میں قدم رکھا جس میں انہوں نے معاون کردار نبھایا۔

اداکارہ نے یوں تو 2011 میں پہلا ڈرامہ ’نیت‘ کیا تھا لیکن شہرت اور مقبولیت ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ سے حاصل کی جس میں انہوں نے ’خرد‘ کا مرکزی کردار ادا کیا، جسے پاکستان سمیت بھارت میں بھی خوب پسند کیا گیا۔

اُنہوں نے 2015 میں فلم ’بن روئے‘ کی جبکہ 2016 میں فلم ’ہو من جہاں‘میں جلوہ گر ہوئیں۔

اس کے بعد 2017 میں ان کی بالی ووڈ ڈبیو فلم ’رئیس‘ ریلیز ہوئی جس میں انہوں نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے۔

ماہرہ خان کی ہمیشہ آگے بڑھنے اور زندگی میں ترقی حاصل کرنے کے بارے میں سوچنے کی وجہ سے ہی اُنہیں پچھلے 10 سالوں میں شوبز انڈسٹری میں اتنی کامیابی ملی ہے۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

ارجن رام پال کے بیٹے نے اسپورٹس ڈے ایونٹ میں انعام جیت لیا

بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار ارجن رام پال کے صاحبزادے نے اسکول میں اسپورٹس ڈے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *