ماہرہ خان کے بھائی نے منگنی کرلی

پاکستان کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان کے بھائی حسان خان نے گرل فرینڈ لیلا سیفی سے منگنی کرلی۔

ماہرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے بھائی حسان خان اور بھابھی لیلا سیفی کی تصویر شیئر کی۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حسان خان نے اپنی منگنی پر سفید لباس کا انتخاب کیا جبکہ اُن کی منگیتر نے بھی ہلکے رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا۔


ماہرہ خان نے اپنی انسٹا اسٹوری کے کیپشن میں بھابھی سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ہماری فیملی میں آپ کو خوش آمدید۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرہ خان کے بھائی ایک صحافی ہیں جبکہ اُن کی منگیتر ڈی جے آرٹسٹ ہیں۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2006 میں بطور وی جے کیا، 2011 میں انہوں نے شعیب منصور کی فلم ’بول‘ سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا۔ اس فلم میں انہوں نے عاطف اسلم کے مدمقابل کام کیا تھا اور اس میں معاون کردار ادا کیا تھا۔ 

اسی سال ماہرہ خان نے ڈرامہ سیریل ’نیت‘ کیا جس میں وہ ہمایوں سعید اور احسن خان کے ساتھ مرکزی کردار میں تھیں۔ اس کے بعد ماہرہ خان نے وہ ڈرامہ کیا جس نے انہیں ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی بے پناہ محبت اور شہرت دلائی۔ 

یہ ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ تھا جس میں وہ میں خرد کے روپ میں نظر آئیں۔ 

واضح رہے کہ ماہرہ خان کی علی عسکری سے شادی ہوئی تھی جس کےبعد ان کی طلاق ہوگئی، اُن کا ایک  بیٹا اذلان ہے۔ 




Source link

About Daily Multan

Check Also

پسوڑی کا جادو ارجیت سنگھ کے سر چڑھ کر بولنے لگا

فائل فوٹو پسوڑی کا جادو ارجیت سنگھ کے سر چڑھ کر بولنے لگا، انہوں نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *