مایا علی مکہ مکرمہ کے روح پرور مناظر دیکھ کر جذباتی ہو گئیں

مایا علی نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی—تصویر بشکریہ انسٹا گرام

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔

مایا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر مکہ مکرمہ میں لی گئی اپنی تصاویر اور وہاں کے کچھ روح پرور مناظر کی ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

اُنہوں نے تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ بے شک وہ جب چاہے اور جسے چاہے بلائے۔

مایا علی نے مزید لکھا ہے کہ میں نے اپنے جذبات کا اظہار کرنے کی بہت کوشش کی، لیکن اپنے احساسات کو بیان کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ کم پڑ گئے۔ 

اداکارہ نے یہ بھی لکھا ہے کہ ہر چیز کے لیے الحمدلِلّٰہ۔

مایا علی کی اس پوسٹ کو ان کے مداحوں اور ساتھی اداکاروں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر انہیں مبارک بادیں بھی دی جا رہی ہیں۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

’عادت‘ کی شہرت تک اگر کوئی گانا پہنچ پایا ہے تو وہ ’کہانی سنو‘ ہے، گوہر ممتاز

فائل فوٹو پاکستان میوزک انڈسٹری سے وابستہ گلوکار و اداکار گوہر ممتاز نے اعتراف کیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *