مبشر کھوکھر قتل کیس، پولیس نے تحقیقات مکمل کر کے چالان پراسیکیوشن کو جمع کرا دیا، پراسیکیوشن نے اعتراض اٹھا دیا

مبشر کھوکھر قتل کیس، پولیس نے تحقیقات مکمل کر کے چالان پراسیکیوشن کو جمع کرا …

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور پولیس نے مبشر کھوکھر قتل کیس کی تحقیقات مکمل کر کے چالان پراسیکیوشن کو جمع کرا دیا جبکہ پراسیکیوشن نے چالان میں مرکزی اور شریک دو ملزم نامزد ہونے پر چالان پر اعتراض اٹھا دیا

چالان کے متن میں کہا گیا کہ شادی کی تقریب میں صوبائی وزیر کے بھائی پر فائرنگ کی گئی ، فائرنگ سے مبشر کھوکھر جاں بحق ہو گئے ، شادی کی تقریب میں وزیر اعلیٰ سمیت دیگرشخصیات شریک تھیں ۔

پراسیکیوشن نے قتل واقعے کے ویڈیو شواہد بھی چالان کے ساتھ لف کرنے کی ہدایت کر دی ۔

واضح رہے کہ 6 اگست کو لاہور میں پنجاب کے اس وقت کے نامزد وزیر  اسد کھوکھر ( جو اب وزیر بن چکے ہیں ) کے بیٹے کے ولیمے کی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی موجودگی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر فائرنگ سے جاں بحق ہوئے۔

عینی شاہد کے مطابق وزیراعلیٰ واپسی کیلئےکار میں بیٹھے ہی تھےکہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جبکہ فائرنگ کا واقعہ وزیراعلیٰ کی کار سے چند گز کے فاصلے پر ہوا۔جیسے ہی نامزد صوبائی وزیر ( جو اب وزیر بن چکے ہیں ) سمیت تینوں بھائی وزیراعلیٰ پنجاب کوگیٹ پرچھوڑنے آئے تو فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

مزید :

جرم و انصافعلاقائیپنجاب




Source link

About Daily Multan

Check Also

موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی آئل ٹینکر کو بڑے حادثے سے بچالیا

موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی، آئل ٹینکر کو بڑے حادثے سے بچالیا    لاہور (ڈیلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published.