متحدہ علماء کونسل پاکستان کی تشکیل نو کا اعلان 


متحدہ علماء کونسل پاکستان کی تشکیل نو کا اعلان 

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ علماء کونسل پاکستان کے صدر مولانا عبد الرؤف ملک نے کونسل کی تشکیل نو کا اعلان کیا ہے ۔ سردار محمد خان لغاری کی سرکردگی میں پانچ رکنی تنظیمی کمیٹی قائم کی گئی ہے، دیگر ارکان میں مولانا عبدالغفار روپڑی، ڈاکٹر حافظ محمد سلیم، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ اورمولانا قاری جمیل الرحمٰن اختر شامل ہیں ۔ 22 اکتوبر کو آسٹریلیا مسجد میں منعقد ہونے والے تمام مکاتب فکر کے سرکردہ علماء کرام اور راہنماؤں کے مشترکہ اجتماع میں اس کی منظوری دی جائے گی۔

مولانا عبدالر ؤ ف ملک نے ایک بیان میں کہا  کہ بیرونی مداخلت پر ہونے والی مسلسل قانون سازی اور تحفظ ختم نبوت و تحفظ ناموس رسالت کے قوانین کے بارے میں بڑھتے ہوئے بین الاقوامی دباؤ نے پاکستان کی قومی خودمختاری اور اسلامی شناخت کو خطرے میں ڈال دیا ہے. دستور پاکستان عملًا معطل ہو کر رہ گیا ہے جس پر خاموشی اختیار نہیں کی جاسکتی. تمام مکاتب فکر کے راہ نماؤں کو متحد ہو کر ماضی کی طرح قومی جدوجہد کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دستور کی بالا دستی اور ملک کی نظریاتی و تہذیبی شناخت کو بچانے کے لیے تحریک ختم نبوت اورتحریک نظام مصطفٰی جیسی ہمہ گیرقومی تحریک کی ضرورت ہے جس کے لیے متحدہ علماء کونسل پاکستان کو دوبارہ منظم اور متحرک کرنا ضروری ہو گیا ہے۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

اوکاڑہ میں میوزک ٹیچر اور چوکیدار نے نابینا طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

اوکاڑہ میں میوزک ٹیچر اور چوکیدار نے نابینا طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *