محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے زیرِ اہتمام کانفرنس ، دوسرے سیشن میں قومی صحت کارڈ پر تبادلہ خیال

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے زیرِ اہتمام کانفرنس ، دوسرے سیشن میں قومی صحت …

  

لاہور (جاوید اقبال)  محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے زیرِ اہتمام کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس کے دوسرے سیشن میں قومی صحت کارڈ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب ہیلتھ انیشیٹیو مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر علی رزاق نے کمپنی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹس سمیت دیگر ہسپتالوں کے ایم ایس نے قومی صحت کارڈ کے تحت دی جانیوالی طبی سہولیات پر سیر حاصل گفتگو کی۔ہسپتالوں کے اس سلسلہ میں واجبات کی جلد ادائیگی کے لئے پی ایچ آئی ایم سی کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ 

سیکریٹری صحت علی جان خان کا کہنا تھا کہ  ہر ماہ دولاکھ سے زائد پیدا ہونیوالے بچوں میں 70000 بچے رورل ہیلتھ سنٹرز اور بنیادی مراکز صحت میں پیدا ہورہے ہیں۔ سرکاری ہسپتال صرف ڈائلسز، کارڈیالوجی اور گائنی کے مریضوں کو قومی صحت کارڈ کے تحت علاج معالجہ فراہم کرکے ہرماہ اربوں روپے کا ریونیو کما سکتے ہیں۔کانفرنس کے اختتام پر سیکرٹری صحت علی جان خان کی جانب سے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

پنجاب کواپریٹوبورڈ فار لیکوڈیشن میں پراپرٹیز کی لیز اور فروخت کی اوپن آکشن،آمدن میں 100فیصد ریکارڈ اضافہ

پنجاب کواپریٹوبورڈ فار لیکوڈیشن میں پراپرٹیز کی لیز اور فروخت کی اوپن …    لاہور(جنرل …

Leave a Reply

Your email address will not be published.