محکمہ صحت میں تبادلے شروع


محکمہ صحت میں تبادلے شروع

لاہور (جاوید اقبال) محکمہ صحت نے تبادلوں کا آغاز کردیا ہے 6 اضلاع کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے چیف ایگزیکٹوز کو عہدوں سے ہٹا دیا ہے  اور ان کی جگہ گریڈ 18 19 اور 20 کے نئے آفیسرز کو سی او تعینات کیا گیا ہے جب کہ 13 اضلاع میں ڈرگ انسپکٹر وں کو بھی ادھر  ادھر کر دیا گیا ہے ۔

محکمہ صحت پرائمری سیکنڈری ہیلتھ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق  ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ضلع  بھکر  کے چیف ایگزیکٹوآفیسر  گریڈ 20 کے آفیسر ڈاکٹر سلمان زاہد کو تبدیل کر دیا ہے ان کی جگہ ایم ایس  تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دریاخان ڈاکٹر محمد ابراہیم کو سی او بھکر تعینات کردیا ہے اسی طرح گریڈ  18کی چیف ایگزیکٹو آفیسر راولپنڈی ڈاکٹر فائزہ کنول کو او ایس ڈی بنا دیا ہے انہوں نے فوری طور پر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ رپورٹ کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے سی ای او ہیلتھ کا اضافی چارج ڈسٹرک آفیسر راولپنڈی ڈاکٹر احسان غنی کو دے دیا گیا ہے  چیف ایگزیکٹر آفیسرہیلتھ اتھارٹی  قصور ڈاکٹر لائک کو عہدے سے ہٹا دیا ہے اور ان کی جگہ   ڈسٹرکٹ پروگرام کوآرڈینیٹر  ثمرہ خرم  کو سی آئی او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی  قصور تعینات  کیا گیا ہے۔

اسی طرح چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ملتان ڈاکٹر محمد شعیب الرحمٰن کو بھی عہدے سے ہٹا دیا ہے جبکہ ان کی جگہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ملتان ڈاکٹر محمد علی کو سی او ملتان تعینات کر دیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر الٹی ڈی جی خان ڈاکٹر عتیق الرحمان کو بھی او ایس ڈی بنا دیا ہے اور ان کی جگہ رورل ہیلتھ سینٹر کے پرنسیپل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عبدالکریم کو سی او ڈیرہ غازی خان پہنچ کر دیا ہے پوسٹ گریجویشن نرسنگ کالج لاہورجنرل ہسپتال  کی پرنسپل کو تبدیل کرکے ان کی جگہ بیس کی رمضان بی بی کو پرنسپل تعینات کر دیا ہے انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔

گری اسلام بتایا گیا ہے کہ تبدیل کیے گئے تمام سی ای اوز  نے اپنے اپنے ضلع میں اپنے نئے عہدوں کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ سیکرٹری ہیلتھ  علی جان نے مذکورہ اضلاع میں اپنے طوفانی دورہ کے دوران  مذکورہ اضلاع کے مذکورہ افسروں کی نااہلی اور نالائقی پکڑی تھی جس پر انہیں عہدوں سے ہٹایا  گیا ہےدریں اثناء محکمہ صحت نے تیرہ اضلاع کے ڈرگ انسپکٹر کو بھی تبدیل کر دیا ۔سرگودھا جھنگ چنیوٹ فیصل آباد پاکپتن خانیوال قصور ڈی جی خان حافظ آباد چونیاں پتوکی میں کام کرنے والے ڈرگ انسپکٹرز  کو تبدیل کر دیا گیا۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

جماعت اسلامی نے خدشات کا اظہا رکر دیا

سپریم کورٹ کی تقسیم اور الجھاؤ قومی اداروں کو ٹکرا دے گا: جماعت اسلامی نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *