محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب کی ریڈ مہم کامیابی سے جاری، لاکھوں لوگوں کو کورونا ویکسین لگادی گئی

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب کی ریڈ مہم کامیابی سے جاری، لاکھوں …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب کی کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سےچلائی گئی مہم “Reach Every Door” (ریڈ) کامیابی کے ساتھ جاری ہے ۔  پہلے 10 دنوں میں کامیابی کے ساتھ لاکھوں لوگوں کو  کورونا سے بچاؤ کی ویکسین  لگادی گئی ہے۔

ریڈ مہم کے تحت محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب کے ہزاروں رضا کار گھر گھر جا کر 12 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ 50 برس سے زائد عمر کے شہریوں کو بوسٹر ڈوز لگائی جا رہی ہے۔ ریڈ مہم کا دائرہ کار سکولوں اور کالجز تک بھی پھیلا دیا گیا ہے تاکہ قوم  کے مستقبل کو محفوظ کیا جاسکے۔

سیکریٹری ہیلتھ کی جانب سے رضا کاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس مہم کو کامیاب بنانے کی پوری کوشش کریں، جو لوگ غفلت کے مرتکب پائے گئے ان کے خلاف کارروائی ہوگی اور اچھا کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

یہاں یہ بھی واضح رہے کہ ریڈ مہم نومبر میں بھی چلائی گئی تھی جس کے دوران  محکمہ صحت کے 22 ہزار رضا کاروں نے 16 دن میں سوا کروڑ سے زائد لوگوں کو ویکسین لگائی تھی۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

حمزہ شہباز نے پنجاب کے تاجروں کو عید کا تحفہ دے دیا

حمزہ شہباز نے پنجاب کے تاجروں کو عید کا تحفہ دے دیا لاہور (ڈیلی پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published.