محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب کی کورونا کے خلاف ریڈ مہم جاری

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب کی کورونا کے خلاف “ریڈ” مہم جاری

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب کی کورونا کے خلاف “Reach Every Door” (ریڈ)  مہم جاری ہے۔ اس مہم کا مقصد شہریوں کو کورونا وائرس کی نئی ممکنہ لہر سے محفوظ رکھنا ہے۔ یہ مہم یکم دسمبر سے شروع ہوئی اور 31 دسمبر تک جاری رہے گی ۔

ریڈ مہم کے تحت 12 سال سے زائد ہر شہری کی کورونا ویکسی نیشن کروائی جارہی ہے، اس کے علاوہ  50 سال سے زائد عمر کے افراد  کو بوسٹر ڈوز لگائی جارہی ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کی  ٹیمیں سماجی کارکنوں کی معاونت سے  ہر محلے اور گاؤں میں خصوصی ویکسین سیشن کا انعقاد کررہی ہیں ۔ اس کے علاوہ ہسپتال اور مراکز میں بھی ویکسین  لگائی جا رہی ہے۔

سیکریٹری ہیلتھ نے سماجی کارکنان کی ٹیموں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ شہریوں  کو ویکسی نیشن کا کام  تیزی کے ساتھ مکمل کیا جائے۔  ریڈ مہم میں شامل وہ ٹیمیں جو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہیں ان کی حوصلہ افزائی بھی کی جا رہی ہے۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہورکورونا وائرس




Source link

About Daily Multan

Check Also

حمزہ شہباز نے پنجاب کے تاجروں کو عید کا تحفہ دے دیا

حمزہ شہباز نے پنجاب کے تاجروں کو عید کا تحفہ دے دیا لاہور (ڈیلی پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published.