لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجا ب حکومت نے پولیس کے سات اعلی افسران کو صوبے سے ریلیو کرتے ہوئے اسلام آباد رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی جہانزیب نذیر،ایس پی کیپٹن (ر) مظہر اقبال، ایس پی ضیا ء الدین احمد، ایس پی کامران عامر خان، ایس پی تصور اقبال، ایس پی سید علی اورایس پی ڈاکٹر فاہد احمد کو پنجاب سے ریلیو کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔