مذہبی رسومات ادا کرنے کے لیے سکھ یاتریوں کی دو سال بعد پاکستان آمد دوبارہ شروع

مذہبی رسومات ادا کرنے کے لیے سکھ یاتریوں کی دو سال بعد پاکستان آمد دوبارہ …

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )مذہبی تقریبات میں شرکت کےلئےکورونا کےباعث دو سال سےمعطل سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد دوبارہ شروع ہوگئی ،وزیراعظم  کی ہدایت پر متعلقہ محکموں نے سکھ یاتریوں کی سہولت اور ان کے قیام و طعام سمیت دیگرضروری انتظامات مکمل کر لئے۔

تفصیلات کےمطابق سکھ مذہب کےبانی بابا گرونانک دیو جی کے 552 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے تقریباً تین ہزار سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے ذریعے لاہور پہنچ گئے ،بابا گرونانک کے جنم دن کے سلسلے میں مرکزی تقریب 19 نومبر کو گردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں ہوگی، چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عامر احمد نے واہگہ بارڈر پر بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کا استقبال کیا۔

 اس موقع پر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے عامر احمد نے کہا کہ وہ حکومت پاکستان  کی طرف سے سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، کرتارپور کوریڈور بھی آج سے دوبارہ آپریشنل ہوگیا ہے اور سکھ یاتری اس راستے سے بھی پاکستان آئے ہیں، وزیراعظم کےویژن کےمطابق مختلف محکموں نےسکھ یاتریوں کو ضروری سہولتیں مہیا کرنے کے لیےمعیاری انتظامات کئے ہیں ، بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کی بھرپور مہمان نوازی کی جائے گی،وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پر مہمانوں کے لیے فول پروف سکیورٹی کا انتظام کیا گیا ہے ۔سکھ جتھے کے سربراہ سردار جوگا سنگھ اور سردار پنچ سنگھ نے کہا کہ پاکستان ہمارے گرو کی دھرتی ہے، ہم اس کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعا گو ہیں۔ سابق پردھان سردار ستونت سنگھ کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اور متروکہ وقف املاک بورڈ نے بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات کے لیے بہترین انتظامات کیے ہیں۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

پی ٹی آئی کے جلسے میں آئے 3 کارکن جھلس گئے

پی ٹی آئی کے جلسے میں آئے 3 کارکن جھلس گئے فیصل آباد (ویب ڈیسک) …

Leave a Reply

Your email address will not be published.