مرحوم والد کی یاد میں منشا پاشا کی بہنوں کیساتھ مل کر مسجد کی تعمیر

منشا پاشا، فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منشا پاشا اور ان کی بہنوں نے مل کر اپنے مرحوم والد کی یاد میں ایک مسجد تعمیر کروائی ہے۔

منشا پاشا نے فوٹو اینڈویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مرحوم والد ڈاکٹر طارق پاشا میمن کی یاد میں تعمیر کروائی گئی مسجد کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی ہیں۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ’رمضان کے مقدس مہینے میں ہم اپنے والد کی محبت بھری یاد میں کراچی سے تقریباً 4 گھنٹے کے فاصلے پر ایک قریبی گاؤں میں ایک مسجد مکمل کرنے میں کامیاب ہوئے‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’ہم خاص طور پر ان تمام لوگوں کے مشکور ہیں جنہوں نے اس کام کا بیڑا اٹھایا اور اس مبارک مہینے میں اسے مکمل کرنے میں کامیاب ہوئے‘۔

اُنہوں نے لکھا کہ’آپ کے تعاون اور دعاؤں کے لیے آپ سب کا شکریہ، ہم ہمیشہ اللّٰہ کے شکر گزار ہیں کہ اس نے ہمیں اس کام کو انجام دینے کا موقع اور اسباب عطا کیے‘۔

منشا پاشا نے اپنی پوسٹ کے آخر میں مداحوں سے اپنے مرحوم والد کے لیے دعا کرنے کی درخواست بھی کی۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

یوٹیوبر شام ادریس کی علیحدگی ہوگئی؟

فائل فوٹو پاکستانی نژاد کینیڈین سوشل میڈیا انفلوئنزر اور یوٹیوبر شام ادریس نے اپنی اہلیہ سحر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *