فیصل آباد (ویب ڈیسک) فیصل آباد میں ریسکیو 1122 کا چلڈرن ہسپتال لاہور سے مردہ قرار دی جانے والی 4 سالہ بچی کا دوبارہ زندہ ہونے کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہو ا، کینسر میں مبتلا بچی کو جس وقت چلڈرن ہسپتال فیصل آباد منتقل کیا جا رہا تھا بچی اُس وقت زندہ تھی، بچی نے چلڈرن ہسپتال فیصل آباد میں ہی دم توڑا۔
جیو نیوز کے مطابق ریسکیو حکام نے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے اور ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز چلڈرن ہسپتال لاہور سے مردہ قرار دی گئی بچی میرب کی تدفین کے موقع پر زندہ ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔