مریم نواز کی اچانک طبیعت ناساز

فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی اچانک طبیعت ناساز ہوگئی۔

رکن پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ نون کی رہنما حنا پرویز بٹ نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز کی ناساز طبیعت کے حوالے سے بتایا۔

انہوں نے بتایا کہ مریم نواز شریف کی اچانک طبیعت خراب ہو گئی، سوات گراسی گراؤنڈ میں ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔

حنا پرویز بٹ نے یہ بھی کہا کہ مریم نواز کی صحت و تندرستی کے لیے دعا گو ہیں۔

دوسری جانب ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مریم نواز کو تیز بخار کے باعث ڈاکٹرز نے سفر سے منع کیا ہے، خیبرپختونخوا خاص طور پر اہل سوات سے معذرت خواہ ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے سیاسی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور 22 مارچ کو انہیں سوات کے دورے کے موقع پر گراسی گراؤنڈ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرنا تھا۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

فوج کی کمان قابل سپوت کے حوالے کر رہا ہوں، جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ

جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فوج کی کمان مایاناز اور قابل سپوت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *