مریم نواز کی بیٹی نے بھائی کی شادی کی تقریبات میں اپنی شادی والے کتنے جوڑے پہنے؟

مریم نواز کی بیٹی نے بھائی کی شادی کی تقریبات میں اپنی شادی والے کتنے جوڑے …

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی میں ان کی بہن مہر النسا کی ڈریسنگ پر نئی بحث شروع ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر مہر النساء کی شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان کا موازنہ جنید صفدر کی شادی میں زیب تن کیے  جانے والے کپڑوں سے کیا جا رہا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مہر النساء بھائی کی شادی کی خاص تقریبات میں خوبصورت کپڑوں کے ساتھ ساتھ  اپنی ہی شادی کی تقریب کے کپڑے بھی پہنے نظر  آئیں۔

مریم نواز کی بیٹی نے بھائی کی شادی کے لیے منعقد کی جانے والی ایک تقریب  میں  اپنی مہندی کا مہرون اور ہلکے سبز  رنگ کا لہنگا بھی زیب تن کیا لیکن جیولری ان کی اپنی  مہندی کی جیولری سے قدرے مختلف تھی۔

تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنید صفدر کی شادی کی ایک تقریب میں  مہرالنساء نے اپنی بارات کا خوبصورت سرخ اور گولڈن لہنگا زیب تن کیا، اس دن مہرالنساء کی جیولری حتیٰ کہ ہاتھ میں پکڑا کلچ بھی اپنی ہی بارات کا تھا۔

بات کی جائے مہر النساء کے جنید صفدر کی بارات میں پہنے جانے والے ڈریس کی تو اس دن مہرالنساء آسمانی رنگ کے خوبصورت لباس میں نظر آئیں جس کے لیے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ زیر نظر سوٹ مہرالنساءکے ولیمے کا ہے۔

اس دن مہر النساء کی جیولری حتیٰ کہ ہاتھ میں پکڑا کلچ بھی اپنے ہی ولیمے کا تھا۔

خیال رہے کہ مہر النساء صفدر کی شادی 2015 میں معروف بزنس مین کے صاحبزادے راحیل منیر سے ہوئی تھی ۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

وزیر اعلیٰ پنجاب کا 100 یونٹ  تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے بجلی مفت کرنے کا اعلان 

وزیر اعلیٰ پنجاب کا 100 یونٹ  تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے بجلی … …

Leave a Reply

Your email address will not be published.