مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی دعوت ولیمہ کی تقریب کب اور کہاں منعقد ہو گی ؟تفصیلات جانئے 

مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی دعوت ولیمہ کی تقریب کب اور کہاں منعقد ہو …

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کے صاحبزادے جنید صفدر کے ولیمہ کی تاریخ طے ہو گئی ، ولیمے کی تقریب میں اہم شخصیات کی بھی شرکت کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ جنید کے نانا میاں نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے تقریب میں شریک ہوں گے تاہم شریف فیملی کی جانب سے جنید صفدر کے ولیمہ بارے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ۔

نجی ٹی وی کےمطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کےنواسےجنیدصفدراورعائشہ سیف کےولیمہ کی تقریب 17 دسمبر کو جاتی امرا لاہور میں ہوگی ، ولیمے کی تقریب میں خاندان کے افراد شریک ہوں گے جبکہ سیاسی رہنماوں کی بڑی تعداد میں شرکت بھی متوقع ہے،مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے ولیمہ کی تقریب میں شریک ہوں گے ، اس سلسلے میں تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے نواسے جنید صفدر اور سابق چیئرمین نیب سیف الرحمان کی بیٹی عائشہ سیف کی نکاح کی تقریب رواں برس 22اگست کو لندن میں منعقد ہوئی تھی ، تقریب لندن کے لینسبورو ہوٹل میں ہوئی ، جس میں دلہا اور دلہن کے قریبی دوستوں نے شرکت کی ، تقریب میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھی شرکت کی تاہم جنید کی والدہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور والد کیپٹن (ر) صفدر اعوان نے ویڈیو لنک کے ذریعے تقریب میں شرکت کی تھی۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

سیکریٹری سپیشلائزڈ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے لاہو رکے ہسپتالوں پر چھاپے

سیکریٹری سپیشلائزڈ ، پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے لاہو رکے ہسپتالوں پر …    لاہور(جاوید …

Leave a Reply

Your email address will not be published.