مریم نے عمران کے اندر موجود شیطان کو بھی باہر نکال کر دکھا دیا، پرویز رشید


پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے مریم نواز سے متعلق عمران خان کے بیان پر رد عمل دیا ہے۔

اپنے بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ مریم نے عمران کے اندر موجود شیطان کو بھی باہر نکال کر دکھا دیا۔

پرویز رشید نے کہا کہ مریم نے عمران خان کو عوامی اور انتخابی میدانوں میں شکست دی۔

رہنما مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ ’مریم تیرا شکریہ‘

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز سے متعلق نازیبا کلمات کہے تھے۔

ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے مریم نواز کی گزشتہ روز کی تقریر کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ مریم! اتنے جذبے اور جنون سے میرا نام نہ لیا کرو کہیں تمہارا خاوند ہی ناراض نہ ہوجائے۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

احسن اقبال کی بجٹ 2019 پر تنقید کی ویڈیو وائرل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال کی 2019 میں پی …

Leave a Reply

Your email address will not be published.