مری میں المناک سانحہ لیکن اس دوران وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کیا کرتے رہے? افسوسناک خبر آگئی

مری میں المناک سانحہ لیکن اس دوران وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کیا کرتے رہے? …

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبہ پنجاب کے سیاحتی مقام مری میں قیامت ٹوٹی ہوئی تھی لیکن وزیراعلیٰ عثمان بزدار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کےتنظیمی اجلاس میں بیٹھے رہے۔

لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کا تنظیمی اجلاس جس کی شفقت محمود نے صدارت کی جبکہ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی شریک ہوئے۔گورنرپنجاب، وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری، صوبائی وزراسبطین خان، میاں محمود الرشید اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار بھی شریک ہوئے۔

پی ٹی آئی کی تنظیم سازی کا اجلاس ڈھائی گھنٹے تک جاری رہا جس میں شرکت کے بعد وزیراعلیٰ نے مری میں ہنگامی حالت کا نفاذ کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارپی ٹی آئی کےتنظیم سازی اجلاس میں مصروف رہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر شفقت محمود نے تصدیق کی کی اور بتایا کہ میٹنگ ڈھائی گھنٹے جاری رہی جس میں پارٹی معاملات پر تفصیل سے بات ہوئی۔ ان کا کہنا تھاکہ پارٹی تنظیم سازی پرمیٹنگ میں وزیراعلیٰ اور گورنرپنجاب نےخصوصی شرکت کی۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

‘اپنے حلقے میں نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر با اختیار بناوں گا، این اے 120سے تحریک انصاف کے امید وار میاں عباد فاروق کی اقرار الحسن سے گفتگو

‘اپنے حلقے میں نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر با اختیار بناوں گا، این اے …

Leave a Reply

Your email address will not be published.