مری میں شدید برف باری، بجلی معطل

فائل فوٹو

رپورٹر: عابدعباسی

ملکہ کوہسار مری میں رات گئے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے، خراب موسم کے باعث علاقہ مکینوں کو بجلی کی بندش کا سامنا  ہے۔

انتظامیہ ذرائع کے مطابق ملکہ کوہسار مری رات سے شدید برفباری کی لپیٹ میں ہے۔ صبح سے وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شدید برفباری اور کے باعث مری اور گردونواح میں لائنوں میں پانی جم گیا ہے جس کے باعث بجلی کی بندش کا سامنا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مری سے ایبٹ آباد، گلیات کی طرف سنی بینک چوک ہر قسم کی ٹریفک کیلیے بند کر دیا گیا ہے، برفباری رکنے پر سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام شروع کیا جائے گا۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

لاہور میں تیز بارش، کئی مقامات پر ژالہ باری

لاہور کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش جبکہ کئی مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *