مری کے ہوٹل مالکان نے ایک رات کا کرایہ 40 ہزار  کردیا حامد میر بھی چپ نہ رہ سکے

مری کے ہوٹل مالکان نے ایک رات کا کرایہ 40 ہزار  کردیا، حامد میر بھی چپ نہ رہ سکے

مری (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک طرف مری میں انسانی المیہ جاری ہے تو دوسری طرف ہوٹل مالکان نے ایک رات کا کرایہ 40 ہزار روپے تک کردیا ہے۔

ڈان ٹی وی سے وابستہ صحافی ریاض الحق نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ مری اور گردو نواح میں ہوٹل مالکان کی جانب سے پھنسے ہوئے سیاحوں سے ایک رات کا کرایہ 40 ہزار روپے تک وصول کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر سینئر صحافی حامد میر  نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا “یہ ایک افسوسناک صورتحال ہے، ایک رات کا چالیس ہزار روپے کرایہ تو فائیو سٹار ہوٹل بھی نہیں لیتے جو لوگ اس لوٹ مار کا نشانہ بن رہے ہیں وہ ثبوت کے ساتھ مری کے ان لٹیروں کی نشاندہی کریں ان ہوٹلوں سے رسیدیں لیں اور سوشل میڈیا پر انکے نام کے ساتھ شیئر کریں انہیں شرم دلائیں۔”

خیال رہے کہ مری میں برف کے طوفان کے باعث اب تک 22 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں  جب کہ ہزاروں گاڑیاں اب بھی برف میں پھنسی ہوئی ہیں۔ پاک فوج اور سول انتظامیہ کی جانب سے سیاحوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔

ایک اور صحافی نے  اپنے ٹویٹ میں لکھا “ٹھنڈ کی وجہ سے مری ہوٹل والوں نے کمروں کی قیمتیں راتوں  رات مزید مہنگی کر دیں۔ کمرے خالی ہونے کے باوجود لوگوں کو مناسب دام میں فراہم نہیں کیے گئے۔ انتظامیہ کی نااہلی ایک طرف اور مری والوں کی مردہ انسانیت ایک طرف۔ “

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںقومیعلاقائیپنجابراولپنڈی




Source link

About Daily Multan

Check Also

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا صوبے بھر میں انسداد ڈینگی کیلئے مؤثر مہم چلانے کا حکم 

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا صوبے بھر میں انسداد ڈینگی کیلئے مؤثر … لاہور …

Leave a Reply

Your email address will not be published.