مسائل و مشکلات کی وجہ عمران خان ہیں، شاہد خاقان

فائل فوٹو

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ آج جو مسائل اور مشکلات ہیں ان کی وجہ عمران خان ہیں، وہ ملک کے حالات تباہ کرکے گئے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہ زیب خانزادہ کےساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان ایک دن بھی اپوزیشن میں نہیں بیٹھ پائے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان سڑکوں پر جانا چاہتے ہیں تو ان کی مرضی، وہ ملک کےحالات تباہ کرکے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان محسن نقوی کے خلاف سڑکوں پر جارہے ہیں۔

شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں صرف ایک شخص کے نام پر کاٹا لگا اور وہ نواز شریف ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی کے نام پر کاٹا لگانے کا حق صرف عوام کو ہوتا ہے۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

کے-الیکٹرک صارفین کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز میں کمی کی منظوری

کولاج فوٹو: فائل نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے صارفین کے لیے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *