مسلم لیگ (ق) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

مسلم لیگ (ق) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

لاہور (ویب ڈیسک) حکومتی جماعت  پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی)  کی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز مسلم لیگ (ق) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ارکان قومی و پنجاب اسمبلی نے موجودہ حال کے حوالے سے اظہار خیال کیا، اجلاس میں (ق) کے ارکان کی اکثریت حکومت کا ساتھ جاری رکھنے کی حامی تھی اور وفاق کی بجائے زیادہ تر پنجاب بارے شکایات سامنے آئیں۔(ق) لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے عوامی مسائل حل نہ ہونے پر حکومت سے علیحدگی کی بات کی جب کہ وفاقی وزیرمونس الٰہی نے حکومت کو مزید وقت دینے کی حمایت کی۔

اجلاس کے دوران صوبائی وزیر باؤ رضوان نے بیورو کریسی اور حکومتی رویے کی خوب شکایات کیں، جب کہ کچھ ارکان نے شکوے شکایات کے حل کے لئے اتحاد کی سطح پر ٹھوس میکانزم پر زوردیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ (ق) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس چوہدری پرویز الٰہی کی زیرصدارت ہوا تھا۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ بڑھتی بیروزگاری اور مہنگائی، ڈالر، پیٹرول، بجلی، گیس کی بڑھتی قیمتوں اور امن وامان کی ابتر صورت حال کی بنا پر حکومت کے ساتھ چلنا مشکل ہوتا جارہا ہے، عوامی نمائندے اپنے حلقوں میں عوام کا سامنا کیسے کریں؟ عام آدمی اذیت میں ہے، حکومت عوامی مشکلات کے تدارک میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

پی ٹی آئی کا ملتان میں آخری جلسہ کوٹ سادات میں موٹرسائیکل  ریلی

پی ٹی آئی کا ملتان میں آخری جلسہ، کوٹ سادات میں موٹرسائیکل  ریلی کوٹ سادات …

Leave a Reply

Your email address will not be published.