مسلم لیگ ن کا آج سوات میں ہونے والا جلسہ منسوخ


مسلم لیگ ن نے مریم نواز کی اچانک طبیعت میں ناسازی کے باعث آج سوات میں ہونے والا جلسہ منسوخ کردیا۔

ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مریم نواز کو تیز بخار کے باعث ڈاکٹرز نے سفر سے منع کیا ہے، خیبرپختونخوا خاص طور پر اہل سوات سے معذرت خواہ ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے سیاسی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور 22 مارچ کو انہیں سوات کے دورے کے موقع پر گراسی گراؤنڈ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرنا تھا۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

پی ٹی آئی اجلاس: اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کیلئے آئینی مرحلے پر بریفنگ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *