مظفرگڑھ میں گھر سے بیوی، شوہر اور تین بچیوں کی لاشیں برآمد، کیا ہوا تھا؟ افسوسنا خبر آ گئی


مظفرگڑھ میں گھر سے بیوی، شوہر اور تین بچیوں کی لاشیں برآمد، کیا ہوا تھا؟ …

مظفر گڑھ (ویب ڈیسک) مظفرگڑھ میں ایک شخص نے بیوی اور 3 بچیوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں گھر سے ایک ہی خاندان کے 5 افرادکی لاشیں ملیں، لاشیں میاں بیوی اور 3 بچیوں کی ہیں۔پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق3 بچیوں اور خاتون کو گلا کاٹ کر قتل کیا گیا، جب کہ گھر کے سربراہ عمران کی لاش چھت سے لٹکی ہوئی ملی۔مرنے والی تینوں بچیوں کی عمریں 2 سے 7 سال کے درمیان ہیں،گزشتہ روز سے مکان بند ہونے پر رشتہ داروں نے دیوار پھلانگ کرلاشیں دیکھ کر پولیس کو  اطلاع دی، عمران ریڑھی پر سبزیاں فروخت کرتا تھا،ڈیڑھ سال قبل علاقے میں کرائے پر مکان لیا تھا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق میاں بیوی میں اکثر جھگڑا رہتا تھا،عمران نے بیوی بچیوں کو قتل کرنےکے بعد خودکشی کی، پولیس کا کہنا ہےکہ واقعےکی ہر پہلو سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔آئی جی پنجاب نے آر پی او ڈی جی خان سے واقعےکی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید :

علاقائیپنجابمظفرگڑھ




Source link

About Daily Multan

Check Also

جماعت اسلامی نے خدشات کا اظہا رکر دیا

سپریم کورٹ کی تقسیم اور الجھاؤ قومی اداروں کو ٹکرا دے گا: جماعت اسلامی نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *