معاشی بحالی کی دعویدار حکومت نے پنجاب کی ٹیکسٹائل ملز کو گیس کی فراہمی بندکر دی


معاشی بحالی کی دعویدار حکومت نے پنجاب کی ٹیکسٹائل ملز کو گیس کی فراہمی بندکر …

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن)حکومت نے پٹرول ،بجلی مہنگی کرنے کے بعد پنجاب کی ٹیکسٹائل ملز کو گیس کی سپلائی بند کر دی ہے ۔

نجی ٹی وی “جیو نیوز “نے سوئی ناردرن کے  ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ سسٹم میں ایل این جی بروقت شامل نہ کرنے پر گیس کی قلت ہوئی، ایل این جی کا جہاز کراچی میں لنگر انداز نہ ہونے کی وجہ سے سسٹم میں گیس کی کمی آئی۔

رپورٹ کے  مطابق کیپٹو پاور پلانٹ استعمال کرنے والی ٹیکسٹائل ملز کی گیس بند کی گئی ہے، جہاز لنگر انداز ہونے کے بعد گیس کی قلت ختم ہوجائے گی۔یاد رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم جولائی سے گیس مہنگی کردی ہے۔

اعلامیے کے مطابق اوگرا نے سوئی ناردرن کیلئے گیس 45 فیصد اورسوئی سدرن کیلئے گیس 44فیصد مہنگی کی ہے۔

مزید :

علاقائیپنجابفیصل آبادقومیبزنس




Source link

About Daily Multan

Check Also

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ، تحریک انصاف کے کارکنان کی نظر بندی غیرقانونی قرار ،فوری رہا کرنے کا حکم 

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ، تحریک انصاف کے کارکنان کی نظر بندی غیرقانونی …    راولپنڈی(ڈیلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *