معروف ہالی ووڈ کردار ’ایکوا مین‘ اور اہلیہ کے درمیان علیحدگی ہوگئی

فائل فوٹو

زمین کے شیطانوں سے لڑتے سمندر کے بادشاہ ’ایکوا مین‘ کا مرکزی کردار ادا کرنے والے ہالی ووڈ اداکار جیسن موموا اور اہلیہ کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکوا مین اسٹار جیسن موموا اور ان کی اہلیہ لیزا بونٹ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں اپنی علیحدگی کا اعلان کیا۔

بیان میں لکھا گیا کہ ’ہم سب نے اس تبدیلی کے وقت کے دباؤ اور تبدیلیوں کو محسوس کیا ہے، ایک انقلاب برپا ہو رہا ہے اور اس طرح ہم اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق خبر شیئر کررہے ہیں کہ ہم دونوں اپنی راہیں جُدا کرتے ہوئے علیحدگی اختیار کررہے ہیں۔‘

جوڑے نے عوامی سطح پر اس خبر کا اعلان کرنے کی وجہ بتائی اور لکھا کہ ’ہم اس خبر کو اس لیے شیئر نہیں کررہے کہ ہمیں لگتا ہے کہ یہ خبر کے قابل ہے بلکہ اس لیے کہ ہم اپنی زندگیوں کو عزت اور ایمانداری کے ساتھ گُزارنا چاہتے ہیں۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’ہمارے درمیان محبت جاری رہے گی لیکن ہم دونوں ایک دوسرے کو اس رشتے سے آزاد کررہے ہیں۔‘

جوڑے نے مزید کہا کہ ’وہ اپنے بچوں کی بہترین پرورش کے لیے اُن کے والدین بن کر رہیں گے۔‘

واضح رہے کہ ایکوا مین اسٹار جیسن موموا اور ان کی اہلیہ لیزا بونٹ کے درمیان سال 2005ء میں قریبی تعلقات قائم ہوئے تھے، جولائی 2007 میں، جوڑے کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی جبکہ دسمبر 2008 میں اُنہوں نے دوسرے بچے کو خوش آمدید کہا تھا۔

طویل عرصے تک قریبی تعلقات میں رہنے کے بعد اس جوڑے نے سال 2017 میں شادی کی تھی۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

شاہ رخ خان کی رہائش گاہ پر سفارتکاروں کے اعزاز میں تقریب

بالی ووڈ کے کنگ خان، شاہ رخ خان نے حال ہی میں اپنی رہائش گاہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published.