مقبوضہ کشمیر میں نماز عید پر بھارتی پابندی پر اقوام متحدہ نوٹس لے، وزیراعظم آزاد کشمیر

فوٹو: فائل

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے جامع مسجد سری نگر میں نماز عید پر بھارتی پابندی کو بنیادی انسانی و مذہبی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

مظفرآباد آزاد کشمیر سے جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے ادارے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانی و مذہبی حقوق پر پابندیوں کا نوٹس لیں۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارت کے عیدالفطر کے اجتماعات پر پابندی کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھائیں گے۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

وزیرِ اعظم سے چائنہ نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن کے وفد کی ملاقات

فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں چائنہ نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *