مقبول ترین گیت ’واٹ اے فیلنگ‘ کی گلوکارہ آئرین کارا چل بسیں

ایرین کارا کی نوجوانی اور حالیہ برسوں کی یادگار تصاویر۔

مشہور زمانہ گیت ’واٹ اے فیلنگ‘ کی گلوکارہ آئرین کارا چل بسیں، ان کی عمر 63 برس تھی۔

امریکی گلوکارہ و اداکارہ کو اس گیت پر آسکر اور گریمی ایوارڈز ملے تھے۔

انہوں نے کلنٹ ایسٹ ووڈ اور ٹیٹم او نیل جیسے اداکاروں کے ساتھ فلموں میں اداکاری کے بھی جوہر دکھائے۔

کارا کی ترجمان نے ان کی وفات کا اعلان کیا، انہوں نے بتایا کہ گلوکارہ فلوریڈا کے گھر میں انتقال کرگئیں۔

آئرین کارا 1959 میں نیویارک میں پیدا ہوئی تھیں، انہوں نے ہسپانوی ٹی وی چینل سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ سے الگ ہونے والے شیلیش لودھا واجبات کے منتظر

رپورٹ کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں کہ کسی کی ادائیگی کا چیک اس طرح …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *