ملتان، سرکاری کوٹے کی خورد برد میں ملوث فلور ملز کا کوٹہ معطل, سرکاری آٹا ہوٹلوں کو سپلائی کرنے والا مافیا پکڑا گیا

ملتان، سرکاری کوٹے کی خورد برد میں ملوث فلور ملز کا کوٹہ معطل, سرکاری آٹا …

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ آصف رضا ،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر عمیر صغیر کے  سستے آٹے کی بلا تعطل فراہمی  یقنی بنانے کیلئے چھاپےجاری، سرکاری کوٹے کی خورد برد میں ملوث فلور ملز کا کوٹہ معطل کرتے ہوئے ایک ماہ کیلئے بند کرنے کا الٹی میٹم دے دیا ہے , دوسری جانب سرکاری آٹا خرید کر ہوٹلوں کو سپلائی کرنے والا مافیا بھی پکڑ لیا ۔

 تفصیلات کے مطابق محکمہ فوڈ نے آٹے کی بلیک مارکیٹنگ روکنے کیلئے منفرد اقدام اٹھا لیا ہے ، جس کے تحت سیل پوائنٹس سے آٹا خریدنے والوں کے ہاتھوں پر خصوصی مارکنگ کرنے کا آغاز کیا گیا ہے، خصوصی سیاہی سے مارکنگ کے بعد بوگس خریداروں کی حوصلہ شکنی ہوگی،

مختلف پوائنٹس سے آٹا خرید کر ہوٹلوں کو سپلائی کرنے والا مافیا بھی پکڑا گیا ہے ، سرغنہ ملزم محمد عارف کو چوک کمہار نوالہ پوائنٹ سے آٹے سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے ،ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ آصف رضا کا کہنا ہے کہ کرپشن میں ملوث فوڈ عملے کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا ،سرکاری آٹے کی بلاتعطل فراہمی کیلئے سخت مانیٹرنگ کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

مزید :

علاقائیپنجابملتان

window.fbAsyncInit = function() { FB.init({ appId : 388666161164782, xfbml : true, version : “v2.12” }); FB.AppEvents.logPageView(); }; (function(d, s, id){ var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0]; if (d.getElementById(id)) {return;} js = d.createElement(s); js.id = id; js.src = “https://connect.facebook.net/ur_PK/sdk.js”; fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs); }(document, “script”, “facebook-jssdk”));


Source link

About Daily Multan

Check Also

ملتان میں چوری کے الزام میں گرفتار ملزم کا دوران تفتیش لڑکی ہونے کا انکشاف

ملتان میں چوری کے الزام میں گرفتار ملزم کا دوران تفتیش لڑکی ہونے کا انکشاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *