ملتان میں ہسپتال کی چھت سے برآمد ہونیوالی لاشوں کی تدفین کردی گئی 

ملتان میں ہسپتال کی چھت سے برآمد ہونیوالی لاشوں کی تدفین کردی گئی 

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے نشتر میڈیکل ہیلتھ یونیورسٹی کی چھت سے برآمد ہونے والی نامعلوم افراد کی لاشوں کی تدفین کر دی۔ نیوز ویب سائٹ’دی کرنٹ‘ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر طارق زمان گجر نے بتایا ہے کہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور انتظامیہ کے پاس ان تمام لاوارث لاشوں کے مکمل کوائف موجود ہیں، جن سے تصدیق ہوتی ہے کہ یہ لاشیں بلوچ لاپتہ افراد کی نہیں ہیں۔

طارق گجر کا کہنا تھا کہ ان لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد سپردخاک کر دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں کی طرف سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ لاشیں ممکنہ طور پر لاپتہ بلوچ افراد کی ہو سکتی ہیں، جس پر بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے بھی ان لاشوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔

 اختر مینگل کے بیان پر طارق گجر نے کہا کہ وہ اختر مینگل کی بہت عزت کرتے ہیںتاہم ان کے اس بیان انہیں شدید حیرت ہوئی ہے۔ 

مزید :

علاقائیپنجابملتان

window.fbAsyncInit = function() { FB.init({ appId : 388666161164782, xfbml : true, version : “v2.12” }); FB.AppEvents.logPageView(); }; (function(d, s, id){ var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0]; if (d.getElementById(id)) {return;} js = d.createElement(s); js.id = id; js.src = “https://connect.facebook.net/ur_PK/sdk.js”; fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs); }(document, “script”, “facebook-jssdk”));


Source link

About Daily Multan

Check Also

ملتان میں علی موسیٰ گیلانی کی ٹریفک وارڈن سے تلخ کلامی سنگین الزام عائد کردیا

ملتان میں علی موسیٰ گیلانی کی ٹریفک وارڈن سے تلخ کلامی، سنگین الزام عائد … …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *