ملتان میں 6 بہنوں کی 6 بھائیوں سے شادی

ملتان میں 6 بہنوں کی 6 بھائیوں سے شادی

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی پنجاب کے شہر ملتان میں دلچسپ اجتماعی شادی  ہوئی ہے جہاں چھ بہنوں نے چھ بھائیوں سے شادی کرلی۔

ملتان میں چھ بہنوں نے اپنے چچا زاد چھ بھائیوں سے پسند کی شادی کی ہے۔ پہلے تو گھر والے مان نہیں رہے تھے لیکن دلہنوں اور دولہوں کے  اصرار پر شادی پر رضا مند ہوگئے اور خوب دھوم دھام سے سب کی اجتماعی شادی کردی۔آنکھوں میں سپنے، چہرے پر مسکان سجائے محمد لطیف کی چھ   بیٹیاں ایک ہی گھر رخصت ہوگئیں۔

دلہن انعم کا کہنا ہے کہ وہ اور ان کی پانچوں بہنیں بہت خوش ہیں۔ دولہا شکیل نے بتایا کہ وہ سارے بھائی ایک ہی گھر میں رہتے ہیں، انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ آگے بھی سب بھائی اکٹھے ہی جوائنٹ فیملی میں رہیں گے۔ 

دولہوں کے والد ظہور بخش کا کہنا تھا کہ  وہ اس موقع پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے اجتماعی شادی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں بچوں کی الگ الگ شادیاں کرنا ممکن نہیں ہوتا ، پہلے بھی بچوں کی ایک ساتھ ہی شادیاں کی جاتی ہیں لیکن اب یہ اجتماعی شادی کی شکل اختیار کر گئی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹسعلاقائیپنجابملتان




Source link

About Daily Multan

Check Also

خواتین کے ذریعے مردوں کو محبت کے جال میں پھنسا کر نازیبا ویڈیو بنانے اور پھر بلیک میل کر کے رقم بٹورنے والا گروہ بے نقاب، ملزم گرفتار

خواتین کے ذریعے مردوں کو محبت کے جال میں پھنسا کر نازیبا ویڈیو بنانے اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published.