ملتان پولیس پر فحش فلموں کے دھندے میں ملوث ہونے کا الزام، تفصیلات ایسی کہ آپ بھی کانپ کر رہ جائیں 

ملتان پولیس پر فحش فلموں کے دھندے میں ملوث ہونے کا الزام، تفصیلات ایسی کہ آپ …

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک خاتون نے ملتان پولیس ڈیپارٹمنٹ پر فحش فلموں کے دھندے میں ملوث ہونے کاالزام عائد کر دیا۔ ویب سائٹ ’پرو پاکستانی‘ کے مطابق اس خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ ملتان پولیس ایک ایسے جرائم پیشہ گینگ کی سرپرستی کر رہی ہے جس کے کارندے بھاری تنخواہ والی ملازمتوں کا جھانسہ دے کر لڑکیوں کو اپنے چنگل میں پھنساتے اور انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے ہیں۔

خاتون کا کہنا تھا کہ گینگ کے ملزمان لڑکیوں کے ساتھ اس غیرانسانی سلوک کی ویڈیوز بھی بناتے ہیں اور بعد ازاں ان ویڈیو ز کی وجہ سے لڑکیوں کو بلیک میل کیا جاتا ہے اوران سے رقم ہتھیائی جاتی ہے۔ خاتون کا کہنا تھا کہ ملتان پولیس کے اعلیٰ افسران اس گینگ کی سرپرستی کر رہے ہیں۔ اب تک کئی متاثرہ لڑکیاں پولیس کے پاس اس گینگ کے خلاف رپورٹ درج کرانے جا چکی ہیں تاہم ان سب کو پولیس نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر تھانوں سے واپس بھیج دیا۔ 

خاتون نے آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لیں اور گینگ کے ملزمان اور ان کے ساتھ ملوث پولیس افسران کو کیفرکردار تک پہنچائیں۔دوسری طرف آر پی او ملتان جاوید اکبر ریاض نے اس خاتون کے الزام کی سختی سے تردید کر دی ہے۔ انہوں نے اس کیس کی تحقیقات کا بھی اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ ملزمان جلد پولیس کی حراست میں ہوں گے۔

مزید :

جرم و انصافعلاقائیپنجابملتان




Source link

About Daily Multan

Check Also

FT propaganda against Imran Khan

فنانشل ٹائمز کا عمران خان کے خلاف پروپیگنڈا

فنانشل ٹائمز کا عمران خان کے خلاف پروپیگنڈا کے الیکٹرک ابراج کی واحد سب سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published.