ملز میں بجلی پیدا کرنے کیلئے استعمال ہونے والی  گیس کے بلوں میں اضافہ روک دیا گیا

ملز میں بجلی پیدا کرنے کیلئے استعمال ہونے والی  گیس کے بلوں میں اضافہ روک دیا …

لاہور ہائیکورٹ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ نے ملز میں بجلی پیدا کرنے کیلئے استعمال ہونے والی گیس کے بلوں میں اضافہ روک دیا ، عدالت نے حکم امتناع جاری کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز نے  19 ٹیکسٹائل ملز کی درخواست پر سماعت کی ، دوران سماعت ملز کے وکیل کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ  گیس سے پیدا ہونے والی بجلی فروخت نہیں کی جاتی  بلکہ ٹیکسٹائل انڈسٹری میں استعمال ہوتی ہے ، وفاق نے گیس سےبجلی پیدا کرنے والی انڈسٹری کے یونٹ میں اضافہ کر دیا ہے ۔ 

لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت ، اوگرا سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

مزید :

بزنسعلاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

وزیر اعلیٰ پنجاب کا 100 یونٹ  تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے بجلی مفت کرنے کا اعلان 

وزیر اعلیٰ پنجاب کا 100 یونٹ  تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے بجلی … …

Leave a Reply

Your email address will not be published.