ملک توڑنے کے بیانات، سعید غنی کی عمران خان پر تنقید

فوٹو: فائل

سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران نیازی بیرونی آقاؤں کے اشاروں پر ملک توڑنے کے بیانات دے رہے ہیں۔

عمران خان کے بیانات کے خلاف پیپلز پارٹی کراچی نے پیپلز سیکریٹریٹ سے ایمپریس مارکیٹ تک احتجاجی ریلی نکالی۔

احتجاجی ریلی سے خطاب میں سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق کی علامت اور آئین پاکستان کی محافظ ہے، جو عمران نیازی کے عزائم خاک میں ملائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی حفاظت کے لیے پیپلز پارٹی قیادت نے قربانیوں کی داستان رقم کی ہے، ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ شہید بینظیر بھٹو نے میزائل ٹیکنالوجی دے کر اقوامِ عالم میں پاکستان کو بلند مقام دلوایا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نیازی بیرونی آقاؤں کے اشاروں پر ملک توڑنے کے بیانات دے رہا ہے۔

سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت میں عمران نیازی کو منہ توڑ جواب دے گی۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

بلاول صاحب! حقائق قبول کیجئے، ضمنی الیکشن سے مت ڈریے، حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *