ملک میں جاری صورتحال پر سب کو تشویش ،آئین کو مجروح کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی، اسد عمر

ملک میں جاری صورتحال پر سب کو تشویش ،آئین کو مجروح کرنے کی سازش کامیاب نہیں …

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہاہے کہ ملک میں جاری صورتحال پر سب کو تشویش ہے ،واضح ہے کہ الیکشن 90دن میں ہی ہوں گے،آئین کو مجروح کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہاکہ74 سال ملک میں آئین بننے نہیں دیاگیا ،جبر کی بنیاد پر قوم کی آواز دبانے کی کوشش کی گئی ،ان کاکہناتھا کہ ملک کا سیاہ ترین لمحہ تھا جب پاکستان دو لخت ہوا،اسد عمر نے کہاکہ اس وقت خطرناک باتیں کی جا رہی ہیں،کھلم کھلا آئین سے بغاوت کی جارہی ہے،پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ ملک دو حصوں میں تقسیم ہوا ہے،ایک حصہ عمران خان اور جمہوریت کیلئے کھڑا ہے۔

مزید :

قومیعلاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

ریلوے ٹریک پر بیٹھے موبائل فون استعمال کرتے ہوئے 2 نوجوان ٹرین کے نیچے آ گئے

ریلوے ٹریک پر بیٹھے موبائل فون استعمال کرتے ہوئے 2 نوجوان ٹرین کے نیچے آ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *