منظر صہبائی نے ثمینہ احمد کو سالگرہ کی مبارکباد کیسے دی؟

تصویر بشکریہ انسٹاگرام

جیو ٹی وی کے معروف ڈرامے ’الف‘ میں عبدالعلیٰ کا کردار ادا کرنے والے سینئر اداکار منظر صبہائی نے اپنی اہلیہ و اداکارہ ثمینہ احمد کی سالگرہ پر محبت بھری پوسٹ شیئر کردی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر منظر صہبائی نے اپنی اہلیہ ثمینہ احمد کے ہمراہ سیلفی شیئر کی جس میں شوبز انڈسٹری کی یہ سینئر جوڑی بےحد خوش نظر آرہی ہے۔

منظر صہبائی نے ثمینہ احمد سے مخاطب ہوتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میری پیاری بیوی کو سالگرہ مبارک ہو۔‘

سینئر اداکار نے لکھا کہ ’ثمینہ احمد وہ عورت ہیں جن سے، میں اس سیارے اور اس سے آگے سب سے زیادہ پیار کرتا ہوں اور پسند کرتا ہوں۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’ہمیشہ خوش رہیں، محفوظ رہیں اور ایسی ہی رہیں۔‘

خیال رہے کہ سال 2020 میں لاک ڈاؤن کے دوران سینئر اداکارہ ثمینہ احمد نے ساتھی اداکار منظر صہبائی سے شادی کی تھی۔ 

70 سال سے زائد عمر رکھنے والے منظر صہبائی کی ثمینہ احمد سے شادی 4 اپریل 2020 کو انجام پائی تھی۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

کترینہ کیف اور وکی کوشل شادی کی پہلی سالگرہ کہاں منائیں گے؟

فائل فوٹو  بالی ووڈ کی معروف اداکار جوڑی وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *