منڈی بہاوالدین پولیس نے ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزمان کو گرفتا رکرلیا، تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

منڈی بہاوالدین پولیس نے ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزمان کو گرفتا …

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)منڈی بہاؤ الدین میں ذہنی معذور لڑکی سے  زیادتی کرنے والے ملزمان کو پولیس نے چند  گرفتار کرلیا۔  پولیس کی سپیشل ٹیم نے خصوصی آپریشن کے بعددونوں ملزمان کو الگ الگ شہروں سے گرفتار کیا۔

ڈی پی او منڈی بہاوالدین انور سعید کنگرہ کے مطابق ملزم اشتیاق احمد عرف شکوکو بھکر سے گرفتار کیا گیا جبکہ حسنین کو گجرات کے علاقے کنجاہ سے گرفتار کیا گیا۔زیادتی کا واقعہ 20دسمبر کو پیش  آیا تھا۔وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی تھی۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈ ی پی او منڈی بہاؤالدین انور سعید کنگرہ  نے ڈی ایس پی پھالیہ سرکل کی سربراہی ٹیم تشکیل دے کر کیس کی خود نگرانی کی۔ پولیس نے روایتی مہارت اور جدید ٹیکنالو جی کا استعمال کرتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔تفتیش کے بقیہ مراحل پورے کرتے ہوئے ملزمان کو سخت سزا ئیں دلوائی جائیں گی۔آئی جی پنجاب  راو سردار علی خان نے خواتین اور بچوں پر تشدد، ہراسمنٹ اور زیادتی کے واقعات پر زیر و ٹالرینس پالیسی کی ہدایت کر رکھی ہے۔ملزمان کی گرفتاری پر آئی جی پنجاب راو سردار علی خان نے ڈی پی منڈی بہاوالدین انور سعید کنگرہ اور انکی ٹیم کو شاباش دی ہے۔

مزید :

جرم و انصافعلاقائیپنجابمنڈی بہائو الدین




Source link

About Daily Multan

Check Also

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا صوبے بھر میں انسداد ڈینگی کیلئے مؤثر مہم چلانے کا حکم 

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا صوبے بھر میں انسداد ڈینگی کیلئے مؤثر … لاہور …

Leave a Reply

Your email address will not be published.