منڈی بہاو الدین میں مسافر بس کا حادثہ پیش 3افراد جاں بحق31زخمی ہو گئے


منڈی بہاو الدین میں مسافر بس کا حادثہ پیش ، 3افراد جاں بحق31زخمی ہو گئے

 منڈی بہاوالدین (ڈیلی پاکستان آن لائن)منڈی بہاوالدین کے علاقے چیمہ چوک میں مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی ،حادثہ میں 3افراد جاں بحق اور 31زخمی ہو گئے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے ریسکیو ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ گاڑی ملتان سے میرپورآزاد کشمیرجارہی تھی ،چیمہ چوک کے قریب 2موٹرسائیکل سواروں کو بچاتے ہوئے فٹ پاتھ سے ٹکراکر الٹ گئی۔

مسافر بس میں 100سے زائد مسافر سوار تھے، بس کی چھت پر بھی مسافر سوار تھے، ریسکیو اداروں کی جانب سے امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ شدید زخمیوں کو گجرات ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، دوسری جانب ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کے لیے روڈ کلیئر کروایا جا رہا ہے

مزید :

علاقائیپنجابمنڈی بہائو الدین




Source link

About Daily Multan

Check Also

ساری رکاوٹیں اور سختیاں مسترد کر کے مینار پاکستان پہنچیں،فواد چودھری کی اہل لاہور سے درخواست

ساری رکاوٹیں اور سختیاں مسترد کر کے مینار پاکستان پہنچیں،فواد چودھری کی اہل …    …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *