منیب بٹ نے کونسی بھارتی فلم دیکھنے کیلئے پورا سینما ہال بُک کروایا ؟


پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ کی جانب سے بھارتی مشہور فلم ’گنگو بائی کاٹھیاواری‘ دیکھنے کے لیے پورا سینما ہال بُک کروا لیا گیا۔

منیب بٹ اور اُن کی اہلیہ، اداکارہ ایمن خان بیرون ملک دبئی میں موجود آج کل خوب چھٹیاں انجوائے کر رہے ہیں۔

ایمن خان اور منیب بٹ کی جانب سے اپنی نت نئی تصویریں بھی سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی جا رہی ہیں جنہیں بے حد پسند کیا جاتا ہے۔

گزشتہ دن منیب بٹ کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اسٹوری پر ایک دلچسپ ویڈ یو شیئر کی گئی جسے دیکھ کر مداح حیران ہیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اسٹوری میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ جوڑا حال ہی میں ریلیز ہونے والی بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم  ’گنگو بائی کاٹھیاواری ‘ دیکھ رہے ہیں۔

اس دوران سینما ہال میں  صرف منیب بٹ اور ایمن خان سمیت بمشکل چند دوست ہی موجود ہیں۔

منیب بٹ پیچھے جبکہ ایمن خان سینما ہال کی اگلی سیٹ پر بیٹھی ہوئی ہیں۔

منیب بٹ کا ایمن خان کو چھیڑتے ہوئے کہنا ہے کہ ’میں نے آپ کے لیے پورا سینما ہال بُک کروا لیا ہے، اگر اب فلم گنگو بائی اچھی نہیں ہوئی تو آپ میرے ڈرامے (یہ نہ تھی ہماری قسمت) کی آخری قسط دیکھیں گی۔‘

واضح رہے کہ سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایتکاری میں بنائی جانے والی فلم ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ میں اداکارہ عالیہ بھٹ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

گزشتہ ماہ کی 25 فروری کو ریلیز ہونے والی اس فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے ہی میں 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کر لیا تھا۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

اُروشی روٹیلا نے ریشبھ پنت کے معاملے پر خاموشی توڑ کر سب کچھ واضح کردیا

فائل فوٹو بھارتی اداکارہ و رقاصہ اُروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *