موٹروے پولیس شہدا کے اہلخانہ میں عیدی و تحائف تقسیم

موٹروے پولیس شہدا کے اہلخانہ میں عیدی و تحائف تقسیم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) موٹروے پولیس شہدا کے اہلخانہ میں عیدی و تحائف تقسیم کیے گئے. ترجمان موٹروے پولیس سینٹرل زون کے مطابق ڈی آئی جی محمد سلیم نے شہدا کے ورثا سے ملاقات کی اور دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے انسپکٹر اقبال حسین کے گھر گئے اور ان کے اہلخانہ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے عیدی و تحائف دیے. 

اس موقع پر ڈی آئی جی موٹروے پولیس محمد سلیم نے کہا کہ ہر خوشی کے موقع پر شہدا کے ورثا کے ساتھ ہیں.شہدا ہمارا فخر ہیں ان کے خاندان کی مکمل کفالت کریں گے انھوں نے مزید کہا کہ شہدا کے خاندان کی کفالت موٹروے پولیس کی ذمہ داری ہے، ان نوجوانوں نے ارض پاک کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا. موٹروے پولیس ان شہدا کو سلام پیش کرتی ہے. 

این فائیو سینٹرل زون کے شہید ہونے والے تمام افسران و ملازمین کی فیملی میں تحائف و عیدی تقسیم کی گئی اور شہداء کے ایصال ثواب کے لیے دعا بھی کی گئی ۔ 

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

سیالکوٹ میں شادی سے انکار پر پانچ بچوں کی ماں قتل

سیالکوٹ میں شادی سے انکار پر پانچ بچوں کی ماں قتل سیالکوٹ (ویب ڈیسک) سیالکوٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *