موٹروے پولیس نے ایمانداری کی مثال قائم کردی

موٹروے پولیس نے ایمانداری کی مثال قائم کردی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) موٹروے پولیس این فائیو سینٹرل زون نے ایمانداری کی مثال قائم کردی,  سڑک سے ملنے والا 75 ہزار مالیت کا سامان اس کے مالک کے حوالے کردیا.

ترجمان این فائیو سینٹرل زون کا کہنا ہے موٹروے پولیس کے افسران معمول کی پیٹرولنگ کررہے تھے کہ انھیں سڑک پر گرا ہوا سامان ملا جس کی فوری اطلاع متعلقہ چیف پیٹرولنگ افسر کو کی گئی۔ افسران نے سامان کی تلاشی لی اور کارگو سروس سے رابطہ کیا تو سامان کے مالک کا نام و نمبر کا پتہ چلا۔موٹروے پولیس کے افسران ملنے والے سامان کے مالک سے رابطہ کر کے سامان اس کے حوالے کردیا۔

سامان واپس ملنے پر انھوں نے موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا جبکہ ڈی آئی جی محمد سلیم نے افسران کو شاباش دی اور اس اعادہ کا اظہار کیا کہ موٹروے پولیس اسی طرح عوام کی خدمت جاری رکھے گی.

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

منگلا ڈیم یونٹ 5 اور6 کی تجدید کاری کی تقریب،وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعظم آزادکشمیرمیں تکرار 

منگلا ڈیم یونٹ 5 اور6 کی تجدید کاری کی تقریب،وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعظم … راولپنڈی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *