موٹروے پولیس کا ملازمین کی ویلفیئر کے لیے احسن اقدام ایم او یو سائن کردیا

موٹروے پولیس کا ملازمین کی ویلفیئر کے لیے احسن اقدام، ایم او یو سائن کردیا

لاہور(ویب ڈیسک)موٹروے پولیس کا ملازمین کی ویلفیئر کے لیے احسن اقدام،این فائیو سینٹرل زون کے افسران،ملازمین کے لیےہسپتالوں، لیبارٹیزاور سکولوں کے ساتھ ایم او یو سائن کردیا، آئی جی موٹر ویز انعام غنی کے مشن کے مطابق تمام ملازمین کو رعایت دی جائے گی۔ مشن افسران،ملامین کی فلاح و بہبود ہے۔

ڈی آئی جی سینٹرل زون محمد سلیم کا کہنا ہے کہ موٹروے پولیس نے مختلف اداروں کے ساتھ مل کر ایم او یو پر دستخط کیے ہیں، جس کے مطابق ملازمین کامیڈیکل چیک اپ 25فیصدرعائتی نرخوں پر کیا جائےگا۔ افسران/ملازمین کےٹیسٹ بھی30 فیصدرعائتی نرخوں پر کیے جائیں گے جبکہ اسکولوں میں ملازمین کےبچوں کو50فیصد فیس میں رعایت فراہم کی جائےگی۔

ڈی آئی جی محمد سلیم نے کہا کہ شہدا کے بچوں کوفیس میں پہلے ہی 100فیصد رعایت دی جا رہی ہے۔اس اقدام کا مقصد موٹروےملازمین کی ویلفیئر اور بہترین سہولتوں کی فراہمی ہے۔ایس پی،سیکٹرکمانڈرز نے مختلف اداروں کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کیے۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

آئی جی جیل خانہ جات کا بڑا اقدامفوری شفاف فیصلوں کیلئے کمیٹیاں بنا دیں

آئی جی جیل خانہ جات کا بڑا اقدام،فوری شفاف فیصلوں کیلئے کمیٹیاں بنا دیں لاہور(جاوید …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *